اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ملکیت سے متعلق دعوے کے جواب میں امریکا کا ایک نقشہ جاری کیا، جس میں ریاست کیلیفورنیا کو ’’اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ‘‘ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایرانی سفارت کاروں کی جانب سے یہ طنزیہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر امریکا کی ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ’’امریکا کا نیا علاقہ‘‘ قرار دیا تھا۔
ٹرمپ کے اس دعوے پر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ جس طرح ٹرمپ نے خلیج فارس کا نام درست لکھا، اسی طرح جلد ہی آبنائے ہرمز سے متعلق ان کا یہ وہم بھی دور کردیا جائے گا۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کیلیفورنیا کو ایران کا علاقہ قرار دینے والا نقشہ دراصل ٹرمپ کے دعوے کا طنزیہ جواب قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ